اس دور جدیدمیں انسان ہر پل جدت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ ہر شعبہ کی طرح جِلد کو بہتر بنانے کے لیے ماہر جِلد اور تکنیکی کمپنیاں بہت تیزی سے تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ جو ہماری جِلد کے ہر طرح کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اسے بہتر بنانے کے لیے بھی نئی اشیاء اور مشینیں بنا رہے ہیں۔
کسی بھی جِلد کی مصنوع کو استعمال کرنے کے بعد اسکے بہترین نتائج کی جلدی، ایک فطری عمل ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بہت سے ماہرین جو کریمز، جلز، یا دیگر اسے طرز کی مصنوعات بناتے تھے اب ایک نئی مصنوع کے گرویدہ ہیں جسے “سیرم” کہتے ہیں۔
کیا سیرم، کریم سے بہتر ہیں؟
جی ہاں! سیرم، کریم سے قدرے بہتر ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سیرم میں قدرتی اجزاء کے مالیکیول حجم میں چھوٹے ہوتے ہیں اور جِلد میں با آسانی داخل ہو کر نتائج نہایت کم وقت میں دیتے ہیں۔ جبکہ کریمز کے مالیکیول اپنے گاڑھے پن کی وجہ سے نتائج کچھ عرصے میں دینے کے اہل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج لوگ سیرم کو کریم پر ترجیح دیتے ہیں۔
کشمش آرگینک سکنکیر، پچھلی ایک دہائی سے اپنے صارفین کو بہتر مصنوعات فراہم کر رہا ہے اور سکن کیئر کے شعبے میں اپنی نمایاں حثیت کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف قسم کے سیرم بنا کر جِلد کے ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے میں موثر اور کارآمد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کشمش آج بھی لوگوں کے دلوں کی آواز ہے